جمعیۃعلماء ہند کی مجلس منتظمہ کا اجلاس 19؍20/؍21؍مئی 2023کوممبئی میں ہوگا
جمعیۃعلماء ہند نے ملک وملت اوراسلامی تشخص کی حفاظت کے لئے جو وسیع ترخدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے ، اس وقت ملک کے بدلتے ہوئے حالات میں ملک وملت کو ان گنت مسائل درپیش ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لئے مؤثراورمضبوط اقدامات کی سخت ضرورت ہے ، سیاسی ، سماجی ، اخلاقی ، اقتصادی اورتعلیمی مسائل کا انبارلگاہواہے ،فرقہ واریت کا عفریت اپنے شباب پر ہے ، اخلاقی قدروں کی پامالی کا رونا ساری قوم رورہی ہے ، پیا رومحبت اورصلح وآشتی کی قدیم روایات ملیامیٹ ہورہی ہیں ۔ 
ان حالات کے پیش نظرجمعیۃعلماء ہند نے اپنی سابقہ روایات کے مطابق مناسب ومؤثرلائحہ عمل تیارکرنے کے لئے ۲۸؍۲۹؍۳۰؍شوال المکرم ۱۴۴۴ھ مطابق 19؍20؍21؍مئی 2023جمعہ ، سنیچر، اتوارکوجمعیۃعلماء مہاراشٹراکی دعوت پر عروس البلاد ممبئی میں اجلاس مجلس منتظمہ کے انعقادکافیصلہ کیا ہے ۔ 
ارکان مرکزیہ مجلس منتظمہ سے اپیل ہے کہ وہ اس اعلان کی روشنی میں اپنے سفرکی ترتیب بنائیں جلدہی دعوت نامہ اورایجنڈاروانہ کردیاجائے گا، انشاء اللہ ۔
 
والسلام            
مفتی) سید معصوم ثاقب)
 
ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند