مزید تین نوجوانوں کی ضمانت ،بے گناہوں کو مکمل انصاف دلانے تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔مولانا ارشدمدنی

ئی دہلی، 22 /اپریل (یو این آئی) جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے دہلی فساد میں مبینہ طور پرماخوذ مسلم ملزمان میں سے آج مزید3 افرادکی ضمانت کی عرضیاں منظور ہوگئیں جو پچھلے ایک سال سے جیل میں تھے یہ اطلاع جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

دوسری طرف اس کے مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ بے گناہوں کو مکمل انصاف دلانے اورگنہگاروں کو کیفرکردارتک پہنچانے تک ہماری قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔

 

واضح رہے کہ اب تک نچلی عدالت اور دہلی ہائی کورٹ سے کل66افرادکی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، ضمانت منظور ہونے کے بعد تینوں ملزمین کی جیل سے رہائی عمل میں آچکی ہے، ضمانت پر رہا شدہ ملزمین میں سے ایک ملزم سابق عام آدمی پارٹی کے

کارپوریٹر طاہر حسین کا سگا بھائی بھی ہے جس پر استغاثہ نے دہلی فساد بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Source:UNI Urdu